کھیل
شاہین شاہ آفریدی وطن واپس آرہے ہیں
مڈل سیکس کاونٹی نےکہا کہ شاہین آفریدی ویسٹ انڈیزکےخلاف جون میں وائٹ بال سیریزکی وجہ سےجا رہےہیں
قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی وطن واپس آرہےہیں۔ ایک بیان میں مڈل سیکس کاؤنٹی نےکہا کہ شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل ڈیوٹی کی وجہ سےفوری طورپروطن واپس جا رہےہیں۔ مڈل سیکس کاونٹی نےکہا کہ شاہین آفریدی ویسٹ انڈیزکےخلاف جون میں وائٹ بال سیریزکی وجہ سےجا رہےہیں۔ خیال رہےکہ شاہین شاہ آفریدی کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنےکےلیےبرطانیہ گئےہوئےتھے۔