چیئرمین پی سی بی کے اخراجات سامنےنہ آسکے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجا کےاخراجات ستمبر 2021 کے بعد سےسامنےنہ آسکے
چیئرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیزراجا کےاخراجات ستمبر 2021 کے بعد سےسامنےنہ آسکے۔ احسان مانی کے دورمیں چیئرمین کےاخراجات ویب سائٹ پراپ ڈیٹ کیےجاتےتھےجبکہ احسان مانی کےدورسےپہلےکےسربراہان کےاخراجات بھی پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پرموجود ہیں۔
رمیزراجا نےستمبر 2021 میں بطورچیئرمین پی سی بی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اوران کےستمبرمیں ابتدائی دنوں کےاخراجات ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیےگیےتھےلیکن ستمبرکےبعد اخراجات جاری کرنےکا سلسلہ روک دیا گیا۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ ابتدائی دنوں کےاخراجات منظرعام پرآنےکےبعد رمیزراجا نےمزید اخراجات ویب سائٹ پراپ ڈیٹ کرنےسےروک دیا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ سابق چیئرمین احسان مانی کی خواہش پراخراجات ویب سائٹ پردیےجاتےتھےجبکہ قانونی اورآئینی طورپراخراجات جاری کرنا ضروری نہیں ہے،یہ چیئرمین کی صوابدید ہےکہ اخراجات جاری کریں یا نہ کریں۔ ذرائع کےمطابق موجودہ چیئرمین پی سی بی نہیں چاہتےاس لیےستمبرکےبعد اب تک اخراجات اپ ڈیٹ نہیں کیےگئے۔