کھیل

برینڈن میک کولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 40 سالہ برینڈن میک کولم 2 جون سے لارڈز میں شروع ہونے والے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ فی الحال وہ انگلینڈ کا ورکنگ ویزہ ملنے کے منتظر ہیں۔برینڈن میک کولم کو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کے سلیکشن پینل کا متفقہ تھا جس میں سی ای او ٹام ہیریسن، ایم ڈی راب کی، اسٹریٹجک ایڈوائزر اینڈریو اسٹراس اور پرفارمنس ڈائریکٹر مو بوباٹ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.