کھیل
چیمپئنزٹرافی کی میزبانی، PCB کاکمیٹی بنانےکا فیصلہ
ذرائع کےمطابق کمیٹی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کےلیےانفراسٹرکچرپرکام کرے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کےلیےانفراسٹرکچرکمیٹی بنانےکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کےمطابق کمیٹی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کےلیےانفراسٹرکچرپرکام کرے گی ، کمیٹی انفراسٹرکچرمیں بہتری کےلیے تجاویزدے گی۔ انفراسٹرکچرکمیٹی میں دوگورننگ بورڈ کےممبران کوبھی شامل کیا جائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کےلیےتین وینیوزتیارکرنےکا خواہشمند ہے۔ خیال رہےکہ پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کے میزبانی کرنی ہے۔