کھیل

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اذان کی آوازگونج اٹھی

لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم کے بعد آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی

لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم کے بعد آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کپتان یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جو کہ ایک انٹرپرینور ہیں اور ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے ہیں۔  سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دےکر باجماعت نمازادا کی گئی۔

تقریب میں پاکستان کے سابق وقار یونس اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ اس حوالے سے آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اذان کی آواز گونجنا آسٹریلیا میں مختلف ثقافتوں، عقائد، نسلوں کا ایک حقیقی امتراج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.