کھیل

ایشیا کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ

ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی

انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی۔ ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔عمر بھٹہ کی قیادت میں ہاکی ٹیم ایشیاء ہاکی کپ میں حصہ لینے کے لیے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے روانہ ہوئی.ایشیاء ہاکی کپ کا آغاز 23 مئی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگا. ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں انڈیا ، جاپان، پاکستان ، انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا ، کوریا،عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔ پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیساتھ جبکہ تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کیساتھ ہوگا۔ ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.