کھیل

ہاکی ایشیا کپ:پاکستان نےبھارت کوجیت سےمحروم کردیا

ہاکی ایشیا کپ 2022 کےبڑے میچ میں پاکستان نےآخری منٹ میں گول کرکےبھارت کویقینی جیت سےمحروم کردیا

ہاکی ایشیا کپ 2022 کےبڑے میچ میں پاکستان نےآخری منٹ میں گول کرکےبھارت کویقینی جیت سےمحروم کردیا۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان گروپ کا یہ اہم ترین میچ 1-1 سےبرابرہوگیا۔ روایتی حریفوں کےدرمیان یہ مقابلہ امید کےمطابق دلچسپ رہا، بھارت نےپورے میچ میں اپنی گرفت برقراررکھی جبکہ پہلےکوارٹراورمیچ کےنویں منٹ میں ہی ایک گول کی برتری بھی حاصل کرلی۔  بھارت کی جانب سےیہ گول ڈیبیو کرنےوالےکارتی سلوام نےکیا تھا۔

پاکستان نےاسکورکوبرابرکرنےجبکہ بھارت نےاپنی برتری کودُگنا کرنےکی بھرپورکوششیں کیں۔ تاہم پاکستان کومیچ کےآخری منٹ میں پنالٹی کارنرملا جس کا قومی کھلاڑی عبدالرانا نےبھرپورفائدہ اٹھاتےہوئےگیند کوجال کی راہ دکھادی۔ یوں پاکستان نےنہ صرف آخری لمحےمیں بھارت کویقینی جیت سےمحروم کردیا بلکہ میچ ڈرا کرکےپوائنٹس ٹیبل پردواہم پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل میزبان انڈونیشیا کےخلاف کھیلےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.