کھیل

پلیئرزڈیولپمنٹ پروگرام :لاہورقلندرزکا منتخب کھلاڑیوں کا اعلان

چیمپئن لاہورقلندرزنےپلیئرزڈیولپمنٹ پروگرام سےمنتخب ہونےوالےنوجوان کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن لاہورقلندرزنےپلیئرزڈیولپمنٹ پروگرام سےمنتخب ہونےوالےنوجوان کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ سی ای اولاہورقلندرزعاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہورقلندرزکےکپتان شاہین آفریدی کےوالد ایازخان آفریدی سےمنسوب اسکالرشپ 5 کھلاڑیوں کودیں گےجبکہ کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ اسکالرشپ دینےپروہ لاہورقلندرزکےمشکورہیں۔

لاہورمیں لاہورقلندرزکےسی ای اوعاطف رانا نےسی اوثمین رانا ہیڈ چ عاقب جاوید اورکپتان شاہین آفریدی کےہمراہ نیوزکانفرنس میں بتایا کہ پلئیرزڈیولپمنٹ پروگرام میں 10 ہزارسےزائد نوجوانوں نےحصہ لیا۔ انہوں نےکہا کہ ٹیم آف 22 کے 19 کھلاڑیوں کا فیصلہ کرلیا ہے، تین کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا، ملک بھرسےاچھا ٹیلنٹ سامنےآیا ہے۔

پانچ نوجوانوں کےلیےاسکالرشپ کولاہورقلندرزکےکپتان شاہین آفریدی کےوالد ایازخان آفریدی کےنام سےمنسوب کیا گیا ہے۔ سی اولاہور قلندرزکا کہنا ہےکہ 22 نوجوانوں کےلیےاس مرتبہ مختلف اندازسےپاتھ وے پروگرام کوڈیزائن کیا گیا ہے۔ لاہورقلندرزکےہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ بڑے شہروں میں گراؤنڈزکم ہوگئےہیں اس مرتبہ دوردرازعلاقوں سےزیادہ ٹیلنٹ ملا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.