کھیل
سری لنکا ویمن ٹیم کےکوچ کی جاوید میانداد سےملنےکی خواہش
پریس کانفرنس کےدوران تلکارتنےکا کہنا تھا کہ جاوید میانداد اُن کےفیورٹ کھلاڑی ہیں
پاکستان کےدورے پرآئی ہوئی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ اورسابق کپتان ہشان تلکارتنےنےلیجنڈری کھلاڑی جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش ظاہرکردی۔ پریس کانفرنس کےدوران تلکارتنےکا کہنا تھا کہ جاوید میانداد اُن کےفیورٹ کھلاڑی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان سےاُن کی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں،سری لنکن ٹیم نےکرکٹ ورلڈکپ پاکستان کی سرزمین پرہی جیتا تھا۔ خیال رہےکہ 1996 میں ارجنا راناٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نےپہلی اوراب تک کی واحد مرتبہ کرکٹ ورلڈکپ جیتا تھا۔ ہشان تلکارتنےبھی رانا ٹنگا الیون کی قیادت میں آنےوالی اس ٹیم کا حصہ تھے۔