کھیل

بابراعظم نے تاریخ ساز پیغام جاری کردیا

کپتانی میں میرا رول ماڈل عمران خان ہیں،انہوں نےٹیم کوبنایا اورکئی کھلاڑی دیئے،وہ کھلاڑیوں کوبیک کرتےتھے

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ میں نےکپتان بنتےوقت ایک خواب کوذہن میں رکھا اوراسےٹارگٹ بنایا کہ پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہےکہ سب یاد رکھیں۔ خصوصی گفتگوکرتےہوئےپاکستان کےتینوں فارمیٹ کےکپتان بابراعظم نےکہا کہ کپتانی ایک چیلنج ضرورہے اوریہ اعزازبھی ہے۔ جب میں کپتان بنا تھا تواس وقت میرا ایک خواب تھا کہ جب کپتانی چھوڑکرجاؤں تودنیا یاد رکھے۔ انہوں نےکہا کہ چار پانچ پلیئرزایسےدے کرجانا چاہتا ہوں کہ وہ سب کےرول ماڈل ہوں،انہیں کامیاب بنانےکےلیےتسلسل سےکھلانا ہے، کچھ ایسا ہی اس وقت کر رہا ہوں۔

بابراعظم نےبتایا کہ کپتانی میں میرا رول ماڈل عمران خان ہیں،انہوں نےٹیم کوبنایا اورکئی کھلاڑی دیئے،وہ کھلاڑیوں کوبیک کرتےتھے، ان کی کپتانی سےسیکھتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کھلاڑی ایک دوسرے سےجڑے ہیں،ایک دوسرے کی کامیابی سےخوش ہوتے ہیں، سب متحرک رہتےہیں اورمیں چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کودنیا فالوکرے اس کی تعریف کرے۔

کپتان بابراعظم نےکہا کہ میں اپنی نمبرون پوزیشن کوصرف انجوائےنہیں کررہا بلکہ مزید محنت کررہا ہوں،اگرآپ نےاپنےپلان کےمطابق کھیل رہےہیں اورآپ نےگول حاصل کرلیا ہےتوپھراس گول پرہی نہیں رہنا بلکہ اس میں مزید بہتری لانی ہے،اس کوبرقراررکھنا ہے،یہ ایک چیلنج ہوتا ہےاوراسی کا مزہ ہے،میں پوزیشن برقراررکھنےکےلیےڈبل محنت کرتا ہوں،سوفیصد دینےکی کوشش کرتا ہوں۔

ٹیسٹ میں نمبرپانچ جبکہ ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں نمبرون بیٹربابراعظم کا یہ بھی کہنا ہےکہ میرا ولیمسن، اسٹیواسمتھ یا لابوشین سے نہیں خود سےمقابلہ ہےاورخود سےمقابلےکےلیےمیں دگنی محنت کرتا ہوں، روزکچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں،سیکھنےکا عمل جاری رہتا ہے اورآگے بھی سیکھتا رہوں گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان نےکہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں ہمارا مڈل آرڈرکا مسئلہ اتنا بھی نہیں ہے لیکن یہ ضرورہےکہ ہم نےاسےمضبوط بنانا ہے، مڈل آرڈرکومضبوط کرنےکےلیےہم محنت کررہےہیں،اس کےلیےاتنا پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نےکہا کہ مڈل آرڈرکو مضبوط کرنے کےلیےکئی پلان بنائےہیں، شاداب خان اورمحمد نوازٹیم میں واپس آگئےہیں،اس سےفائدہ ہوگا،شاداب خان کوبھی اوپرکھلانےکی پلاننگ کر رہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.