کھیل

کراچی:فٹبالرز انگلینڈ میں تربیت حاصل کریں گے

کراچی کےنوجوان فٹبالرزکی انگلینڈ میں دوسال کی تربیت اورکھیل کےمواقع حاصل کریں گے

سونڈن ٹاؤن کلب انگلینڈ کےکوچ الیکس پائک کی نگرانی میں کراچی کےنوجوان فٹبالرزکی انگلینڈ میں دوسال کی تربیت اورکھیل کےمواقع حاصل کریں گے۔ چھ ماہ قبل سوین ڈن ٹاون کلب انگلینڈ کےکوچ الیکس پائک کی نگرانی میں شروع کیےجانےوالےٹرائلزپیرکوآخری مرحلہ میں داخل ہوگئےہیں،پیرکےروزکےپی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں چارروزہ ٹرائلزشروع ہوئےجس میں25 بچے حصہ لےرہےہیں 25 بچے 300 بچوں کےٹرائلزکےبعد گزشتہ 6 ہفتوں میں شارٹ لسٹ کیےگئےہیں۔

موجودہ ٹرائلزکےبچےانگلینڈ جانےکےلیےفائنل کیےجائیں گےجو ویزا کےحصول کےفوری بعد کراچی کلب اورسونڈن ٹاؤن کلب کےتحت ہونےوالےمعاہدہ کےمطابق دوسال کےلیےانگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ پیرکےروزسونڈن ٹاؤن کلب انگلینڈ کےوائس چیرمین زیورآسٹن اورکوچ الیکس پائک کی کراچی آمد کےموقع پرسونڈن ٹاؤن کلب انگلینڈ کےوائس چیئرمین زیورآسٹن اورکوچ الیکس پائک نےکمشنرکراچی محمد اقبال میمن سےان کےدفترمیں ملاقات کی انھوں نےانگلینڈ میں کراچی کےمنتخب فٹبالرزکےپروگرام کی تفصیل سےآگاہ کیا انھوں نےبتایا کہ انگلینڈ میں کراچی کےمنتخب فٹبالرزکی تربیت عالمی سطح کےفٹبال کےتقاضوں کوپورا کیا جائےگا۔

زیورآسٹن نےکہا کہ کراچی کےنوجوانوں کےلئے پہلی بارمستقبل میں عالمی سطح پرفٹبال کھیلنےکےمواقع حا صل ہوں گےانھوں نےکہا کہ انھیں عالمی سطح کا کھلاڑی بننےکےلئےابھی طویل سفرطےکرنا ہےیہ سفرکمشنرکراچی نےشروع کیا ہے۔ انھوں نےکہا کہ کراچی کےبچوں میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جوعالمی سطح کےفٹبال مقابلوں میں حصہ لینےکےلیےضروری ہیں انھوں نےکہا کہ بچوں کی کھیل کی تربیت حاصل کرنےکےلیےانگریزی زبان کی کمی دورکرنےکےلیےخصوصی انتظامات کیےگئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.