کھیل

ڈینیئل ویٹوری کوکرکٹ آسٹریلیا میں اہم عہدہ مل گیا

سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری ہیڈکوچ اینڈریومیکڈونلڈ کےمعاون کےطورپرفرائض سرانجام دیں گے

رپورٹ کےمطابق سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری ہیڈکوچ اینڈریومیکڈونلڈ کےمعاون کےطورپرفرائض سرانجام دیں گے، انہیں جسٹن لینگر کی جگہ عہدے پرنامزد کیا گیا ہے۔ میکڈونلڈ اورویٹوری کا انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) سےورکنگ ریلیشن شپ ہے،جہاں وہ رائل چیلنجرز بنگلورمیں ایک ساتھ کھیلےجبکہ اب کوچنگ کےفرائض نبھارہےہیں۔

میکڈونلڈ نے 113 ٹیسٹ اور 300 سےزیادہ محدود اوورزکےبین الاقوامی میچ کھیلنےوالےآل راؤنڈرویٹوری کےبارے میں کہا کہ میں نے پہلےڈینیئل کےساتھ کام کیا ہے،انکےتجربےسےفائدہ اٹھانےکی کوشش کریں گے۔ ڈینیئل ویٹوری سری لنکا میں 29 جون سےشروع ہونےوالی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں آسٹریلوی ٹیم کی بطورکوچ نمائندگی کرتےنظرآئیں گے۔

واضح رہےکہ سابق آل راؤنڈرنےبلیک کیپس کےلیے 113 ٹیسٹ میں 12 ہزارسےزائد رنز 362 وکٹیں، 295 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 9ہزاررنزاور 305 وکٹیں جبکہ 34 ٹی20 میں نیوزی لینڈ کےلیے 38 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سےقبل نیوزی لیںڈ کےجارح مزاج اوپنر برینڈن میک کولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈکوچ منتخب ہوئےتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.