کھیل

طوبیٰ حسن کا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر قومی ریکارڈ

سری لنکا ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والی نوجوان کھلاڑی طوبیٰ حسن نے اعزاز حاصل کرلیا۔

سری لنکا ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والی نوجوان کھلاڑی طوبیٰ حسن نے اعزاز حاصل کرلیا۔  طوبیٰ حسن ویمنز ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر 3 وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی بولر بن گئیں۔ کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں طوبیٰ نے صرف 8 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔  انہیں ان کی شاندار پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

طوبیٰ حسن نہ صرف ڈیبیوپر 3 وکٹیں لینےمیں کامیاب ہوئیں بلکہ انہوں نےویمنزٹی ٹوئنٹی ڈیبیوپرپاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ فیگرکا ریکارڈ بھی بنادیا۔ خیال رہے کہ اس میچ میں پاکستان ویمنزٹیم نےسری لنکا ویمنزٹیم کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔ سری لنکا ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنزبنائے۔ قومی بیٹرزنےیہ ہدف باآسانی 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.