کھیل

پیٹ کمنزآسٹریلیا کے مہنگےکرکٹر بن گئے

ٹیسٹ ٹیم کےکپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال آسٹریلیا کےسب سےزیادہ معاوضہ حاصل کرنیوالےکرکٹربن گئے

کرکٹ آسٹریلیا نےزیادہ معاوضہ حاصل کرنیوالےکرکٹرزکی رینکنگ جاری کردی۔ آسٹریلوی میڈیا کےمطابق ٹیسٹ ٹیم کےکپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال آسٹریلیا کےسب سےزیادہ معاوضہ حاصل کرنیوالےکرکٹربن گئے۔ پیٹ کمنز 20 لاکھ آسٹریلوی ڈالرزکمانےوالےکرکٹرز بن گئےجبکہ جوش ہیزل ووڈ رینکنگ میں پانچویں سےدوسرے نمبرپرآگئےہیں، انہوں نے 16 لاکھ آسٹریلوی ڈالرزکمائے۔

ڈیوڈ وارنرکا معاوضہ حاصل کرنیوالوں کی رینکنگ میں 15 لاکھ آسٹریلوی ڈالرزکیساتھ تیسرا نمبرہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ میچل اسٹارک 14 لاکھ ڈالرزکےساتھ چوتھےنمبرپرہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ کا 13لاکھ آسٹریلوی ڈالرزکےساتھ ریکنگ میں پانچواں نمبرہےاور مارنوس لابوشین کا 12 لاکھ آسٹریلوی ڈالرزکےساتھ چھٹا نمبرہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.