کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت کےخلاف اچھا کھیلنےکےلیے پُرعزم

۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ تاریخی ہوتا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اوربھارت کےخلاف اچھا کھیلنےکےلیے پُرعزم ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ تاریخی ہوتا ہے، پوری دنیا پاک بھارت میچ کو دیکھتی ہے، بھارت کے خلاف میچ سے ہم بھی بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔  خصوصی انٹرویو میں تینوں فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس مرتبہ بھی بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے، جوہم بھارت کے خلاف کریں گے۔

اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبرنومبرمیں آسٹریلیا میں کھیلا جائےگا، 23 اکتوبرکو روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ گزشتہ برس دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کیا تھا۔ کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونےوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا کھیلنے کا یقین ہے، کنڈیشنزمختلف ضرورہیں، لیکن پاکستان کے لیےمشکل نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کی کنڈیشنزکو جانتا ہے کہ وہاں کیسی کرکٹ کھیلنی ہے اورکیسے کامیاب ہونا ہے۔ قومی کپتان نےکہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں پازیٹو کرکٹ کھیلنا ہے، اس پر کام ہو رہا ہے، دبئی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مختلف کرکٹ کھیلنے کے عزم کے ساتھ گئے، سب ٹیمیں مقابلے کے آتی ہیں، ہم بھی مقابلے کے یقین کے ساتھ گئے، ہمارا بس یہ تھا کہ مقابلہ کرنا ہے، مختلف اور پازیٹو کرکٹ کھیلنا ہے۔ بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اچھا کھیلنے کا یقین ہونا چاہیے، نتائج بھی مل جاتے ہیں، دبئی میں مختلف اور پازیٹو کرکٹ کھیلی سب نے سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.