دنیش کارتک نےبابراعظم سےمتعلق پیشکوئی
دنیش کارتک نےبابراعظم سےمتعلق پیشکوئی کی ہےکہ وہ تینوں فارمیٹ کےنمبرون بیٹسمین ہونےکا اعزازحاصل کرنےوالے پہلےکرکٹربن سکتےہیں
بھارتی کرکٹردنیش کارتک نےبابراعظم سےمتعلق پیشکوئی کی ہےکہ وہ تینوں فارمیٹ کےنمبرون بیٹسمین ہونےکا اعزازحاصل کرنےوالے پہلےکرکٹربن سکتےہیں۔ دنیش کارتک نےآئی سی سی ریویومیں بابراعظم کےنئی تاریخ رقم کرنےکےبارے میں کہا کہ بابراعظم سوفیصد تینوں فارمیٹ کےنمبرون بیٹربننےکی صلاحیت رکھتےہیں۔ انہوں نےکہا کہ بابراعظم ہائی کوالٹی پلیئرہیں وہ اس وقت اپنی بلندی پرہیں، تینوں فارمیٹ میں وہ شاندارہیں،ابھی ان کوکئی ٹیسٹ میچزملنےوالےہیں۔
دنیشن کارتک کا کہنا تھا کہ بابراعظم میں پوٹینشل ہےمیری نیک خواہشات ان کےساتھ ہیں،بابرٹیسٹ کےفیبلوس فائیومیں شامل ہونےکی تمام صلاحیتیں رکھتےہیں۔ بھارتی کرکٹرکا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم اسپیشل پلیئرہیں ان کا توازن اوربال کو مارنا اچھا ہے۔ واضح رہےکہ قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم اس وقت ٹیسٹ میں پانچویں جبکہ ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں پہلےنمبرپرہیں۔