کھیل

چیمپئنزلیگ کا فائنل،ریال میڈرڈ نےلیورپول کو ہرا دیا

یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل ریال میڈریڈ نے جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں لیورپول کو ایک گول سے شکست ہوئی

یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل ریال میڈریڈ نے جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں لیورپول کو ایک گول سے شکست ہوئی۔ اسپینش کلب ریال میڈریڈ ایک مرتبہ پھر یورپ کا کنگ بن گیا، 14 مرتبہ کی چیمپئن ریال میڈرڈ نے لیورپول کو ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ انتہائی دلچسپ رہا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی، دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے گول کرنے کے کئی حملوں کو پسپا کیا۔ آخر کے دوسرے ہاف میں ریال میڈریڈ پر قسمت کی دیوی مہربان ہو ہی گئی، ٹیم میں شامل برازیلین ونگروینیشیوس جونئیر کی پھرتی کام آگئی۔ انہوں نے انسٹھویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.