کھیل

ٹائٹل کی دوڑ سےباہرہونےپرکوہلی تنقید کا شکار

ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر ویراٹ کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا

ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر ویراٹ کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا۔ کوالیفائر2 میں بنگلور کو راجستھان نے مات دیکرٹائٹل کی دوڑ سے باہر کیا، اس پر بنگلور کے اسٹار بیٹر ویراٹ کوہلی سوشل میڈیا پر شائقین کے زیرعتاب آگئے، جنھوں نے ان کے نام کو بگاڑ کر ” چوکلی ” کا ٹرینڈ چلادیا۔

کوالیفائر 2 میں کوہلی صرف 7 رنز بناسکے، وہ پراسدھ کرشنا کا شکار بنے، اگرچہ رجت پٹیدار کی ففٹی سے تقویت پاکر بنگلور نے 8 وکٹ پر 157 رنز جوڑے لیکن کوہلی کے جلد میدان بدر ہونے پر شائقین برہم رہے۔ کوہلی اپنی نیشنل اور آئی پی ایل ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں ہمیشہ ناکام رہے، چوکر کی مناسب سے شائقین نے سوشل میڈیا پر ان کا نام بدل کر ’چوکلی‘ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.