کھیل
پاکستان اورویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز;انتظامات کا آغاز
پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان ون ڈے سیریزکےانتظامات کا آغازکردیا گیا ہے۔ مذکورہ سیریز راولپنڈی میں شیڈول تھی
پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان ون ڈے سیریزکےانتظامات کا آغازکردیا گیا ہے۔ مذکورہ سیریز راولپنڈی میں شیڈول تھی، تاہم ملکی سیاسی صورتحال کےباعث اسےلاہورمنتقل کرنےکےبارے میں غورکیا جارہا تھا، جسےبعد میں ملتان منتقل کیا گیا۔ تاہم اب اس سیریزکےلیےملتان اسٹیڈیم میں انتظامات کا آغازکردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاک ویسٹ انڈیزمیچ کےلیےڈپٹی کمشنرنےملتان اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نےسیکیورٹی،پارکنگ اورروٹس پرمثالی انتظامات کا حکم دیا۔ ضلعی انتظامیہ نےبتایا کہ ویسٹ انڈیزٹیم کوسرکاری مہمان کا پروٹوکول دیا جائےگا۔ خیال رہےکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان تین ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کوکھیلےجائیں گے۔