کھیل

آسٹریلیا میں آئندہ سیزن میں چھ ٹیمیں سیریزکھیلیں گی

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق زمبابوے کی ٹیم تین ون ڈے میچزکی سیریز 28، 31 اگست اور 3 ستمبرکوکھیلےگی

آسٹریلیا میں آئندہ سیزن میں چھ ٹیمیں سیریزکھیلیں گی،کرکٹ آسٹریلیا نےجس کی تفصیلات جاری کردیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق زمبابوے کی ٹیم تین ون ڈے میچزکی سیریز 28، 31 اگست اور 3 ستمبرکوکھیلےگی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 6، 8 اور 11 ستمبر کو 3 ون ڈے میچز کیرنزمیں کھیلےگی۔ ویسٹ انڈیزکی ٹیم 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 5 اور 7 اکتوبرکوگولڈ کوسٹ میں کھیلےگی اورانگلینڈ کی ٹیم 9، 12 اور 14 اکتوبر کوآسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلےگی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں 16 اکتوبرسے 13 نومبرتک ہوگا جس کےبعد انگلینڈ کی ٹیم 3 ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 نومبرکوکھیلےگی۔ ویسٹ انڈیزکی ٹیم 4 اور 12 دسمبرسےآسٹریلیا میں ٹیسٹ میچزکھیلےگی جبکہ آسٹریلیا اورجنوبی افریقا کےدرمیان 3 ٹیسٹ میچزکی سیریزہوگی،ٹیسٹ میچز 17 دسمبر 26 دسمبراور 4 جنوری سےشروع ہوں گے،جس کےبعد دونوں ٹیموں کےمابین ون ڈے سیریزجنوری میں کھیلی جائے گی۔

جون جولائی میں آسٹریلیا کا دورہ سری لنکا شیڈولڈ ہے،سیریزمیں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلےجائیں گے،آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ 7 جون سے 12 جولائی تک سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ستمبرمیں بھارت کا دورہ بھی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.