کھیل

پاک ،انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز،بورڈزمیں بات چیت کا آغاز

ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ شیڈول کوجلد حتمی شکل دینےکا خواہشمند ہے

پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان پاکستان میں ہونےوالی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےشیڈول کےلیےدونوں بورڈزمیں بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ شیڈول کوجلد حتمی شکل دینےکا خواہشمند ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکا انحصار پاک انگلینڈ سیریزکےشیڈول پرہے،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریزکھیلنےکی حامی بھرچکا ہے۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےقبل ہونےوالی 3 ملکی سیریزکی تیسری ٹیم بنگلادیش ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ 7 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 15 ستمبرسےشروع کرنےکا منصوبہ بنا رہا ہے،پاکستان اورانگلینڈ سیریزکےشیڈول کوحتمی شکل دیےجانےکےبعد نیوزی لینڈ سیریزکوفائنل کیا جائےگا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نےتین ملکی سیریزکا ابتدائی شیڈول تیارکرنا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.