کھیل

عماد وسیم کوسکواڈ سےڈراپ کرنےکی وجہ سامنے آگئی

چیف سلیکٹرمحمد وسیم نےاپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کےباعث آل راؤنڈرعماد وسیم کی کارکردگی پرفرق پڑرہا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹرمحمد وسیم نےآل راؤنڈرعماد وسیم کوسکواڈ سےڈراپ کرنےکی وجہ بتادی۔ چیف سلیکٹرمحمد وسیم نےاپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کےباعث آل راؤنڈرعماد وسیم کی کارکردگی پرفرق پڑرہا ہےجس سےوہ پریشانی کا شکارہیں جبکہ سکواڈ میں شامل دیگرکھلاڑیوں کی فٹنس کا معیاربہت زیادہ ہے، یہی وجہ ہےکہ محمد نوازکوعماد وسیم پرترجیح دی گئی۔

چیف سلیکٹرنےکہا کہ آل راؤنڈرکی کارکردگی کود یکھتےہوئےمحمد نوازٹیم کےلیےبہترین آپشن تھے،ان کی فٹنس اورکارکردگی اس وقت اچھی جارہی ہے،عماد وسیم جلد فٹنس مسائل پرقابوپاکرسکواڈ میں واپسی کی صلاحیت رکھتےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.