کھیل

شعیب اختر کو بھارتی ٹیم کا مستقل کپتان مل گیا

سابق فاسٹ بولرشعیب اخترکوبھارتی کرکٹرہاردک پانڈیا مستقبل میں ٹیم کےکپتان دکھائی دینےلگے

شعیب اخترکو بھارتی ٹیم کا مستقل کپتان مل گیا، قومی ٹیم کےسابق فاسٹ بولرشعیب اخترکوبھارتی کرکٹرہاردک پانڈیا مستقبل میں ٹیم کےکپتان دکھائی دینےلگے۔ ہارک پانڈیا نےانڈین پریمیئر لیگ میں پہلی بارمتعارف ہونےوالی ٹیم گجرات ٹائٹنزکی قیادت کی اورٹیم کوٹورنامنٹ میں فتح دلائی۔ ٹورنامنٹ میں بطورکپتان ہاردک کی کارکردگی دیکھ کرشعیب اخترنےکہا کہ ہاردک بھارتی ٹیم کےکپتان بننےکےلیےبہترین انتخاب ہیں۔ اسپورٹس ویب سائٹ کوانٹرویودیتےہوئے شعیب اخترنےکہا کہ جس طرح ہاردک نےفرنچائزٹیم کی قیادت سنبھالی ہےوہ جلد اپنی ٹیم کا کپتان بھی بن سکتا ہے،میں اسےمستقبل کا کپتان دیکھ رہا ہوں۔

سابق فاسٹ بولرنےکہا کہ مجھےیقین نہیں کہ روہت شرما کب تک بھارتی ٹیم کےکپتان کےفرائض سرانجام دیں گےلیکن ہاردک کی کارکردگی دیکھ کراسےضرورکپتان بنانےکا سوچا جاسکتا ہے۔ شعیب اخترکا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی کپتانی بالکل آسان نہیں ہےلیکن ہاردک نےخود کو ثابت کیا ہے،اہم یہ ہےکہ وہ اپنی فٹنس اوربولنگ پرتوجہ دے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.