پاک، ویسٹ انڈیز سیریز ون ڈے سیریز، راولپنڈی سے ملتان منتقل
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 8، 10 اور 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے: پی سی بی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کیوں کی گئی اس حوالہ سے اہم خبر سامنے آنے کے شائقین مایوس ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 8، 10 اور 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، 8، 10 اور12 جون کو کھیلے جانے والے یہ تینوں میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے 4 جون تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا جس کے بعد قومی اسکواڈ پانچ جون کو ملتان روانہ ہوجائے گا۔ دوسری جانب مہمان ٹیم کا اسکواڈ 6 جون کواسلام آباد پہنچے گا، جہاں سے وہ بذریعہ چارٹرڈ طیارہ ملتان روانہ ہوگا۔