کھیل
ہم سری لنکا میں محفوظ ہوں گے، ایلیکس کیری
آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری کا کہنا ہے کہ ہم سری لنکا میں محفوظ ہوں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ایلیکس کیری نےکہا کہ سری لنکا کی صورتحال پرہمیں متعدد باربریفنگ دی گئی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ یقین ہےکہ سری لنکا میں سیکیورٹی کےتمام اقدامات کئےجائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکن عوام کےچہروں پرمسکراہٹ دیکھ کرہمیں اچھا لگےگا۔ خیال رہےکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ 7 جون سے 12 جولائی تک سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ہونےوالی سیریزمیں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلےجائیں گے۔