کھیل

دسمبر 2022:تاریخ کا سب سے مہنگا فیفا ورلڈ کپ ہوگا

قطرمیں رواں سال نومبرمیں ہونےوالا فیفا ورلڈ کپ مشرق وسطیٰ میں ہونےوالا پہلا فٹبال ورلڈ کپ ہے

قطرمیں رواں سال نومبرمیں ہونےوالا فیفا ورلڈ کپ مشرق وسطیٰ میں ہونےوالا پہلا فٹبال ورلڈ کپ ہے۔  2002 میں کوریا اورجاپان میں منعقد ہونےوالےفٹبال ورلڈ کپ کےبعد قطراس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنےوالا دوسرا ایشیائی ملک بھی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق، 21 نومبرسے 18 دسمبر 2022 تک قطرمیں کھیلا جانےوالا یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سےمہنگا فیفا ورلڈ کپ ہوگا۔

یہ پہلا فیفا ورلڈ کپ ہوگا جوکہ موسمِ سرما میں کھیلا ہوگا،یہ فیصلہ اس لیےکیا گیا ہےکیونکہ قطرکےانتہائی گرم موسم کویورپی کھلاڑیوں کے لیےبرداشت کرنا مشکل ہوگا۔ کچھ رپورٹس کے مطابق، اگرچہ یہ ورلڈ کپ موسمِ سرما میں ہونے والا ہے، لیکن قطرکا شمارموسم کے اعتبار سے دنیا کےگرم ممالک میں ہوتا ہے اور اس لیے وہاں دن کے وقت کا درجہ حرارت سردیوں میں بھی اکثرزیادہ ہی ہوتا ہے۔

اس لیے قطر نے ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر پر 200 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں، اورہراسٹیڈیم کوایئرکنڈیشنڈ بنایا ہے۔ قطراور  فیفا آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت بھی دی جائے ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق، اس فٹبال ورلڈ کپ کے میچز قطر کے کل آٹھ اسٹیڈیمز میں  کھیلے جائیں گے، جن میں 32 ٹیمیں حصّہ لیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.