کھیل
ہاکی ٹیمزکی نئی رینکنگ جاری کردی گئی
رینکنگ کےمطابق آسٹریلیا پہلےنمبرپربراجمان جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کا اٹھارواں نمبرہے
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نےہاکی ٹیمزکی نئی رینکنگ جاری کردی ہےرینکنگ کےمطابق آسٹریلیا پہلےنمبرپربراجمان جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کا اٹھارواں نمبرہے ۔ تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل رینکنگ میں ہالینڈنےبھارت سےتیسری پوزیشن چھینتےہوئےاسےچوتھےنمبرپردھکیل دیا جبکہ دوسرے نمبرپربیلجیئم ہے۔اسی طرح جرمنی پانچویں،انگلینڈ چھٹےنمبرپرموجود ہے۔ خواتین ہاکی ٹیمزکی پوزیشن کی بات کی جائے توہالینڈ پہلےنمبرپربراجمان ہےجبکہ ارجنٹیا کا دوسراآسٹریلیا کا تیسرا،انگلینڈکا چوتھااورجرمنی کا پانچواں نمبرہے ۔