کھیل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، قومی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنزٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنزٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی نئی رینکنگ جاری کردی، جہاں قومی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔ بولرزکی فہرست میں بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کروانےوالی انعم امین ٹاپ فائیومیں آگئیں۔ وہ 2 درجے بہتری کےساتھ چوتھی پوزیشن پرپہنچ گئیں۔ بولنگ کےشعبےمیں ندا ڈارکی ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی،انہوں نے 4 درجےترقی پاکررینکنگ میں 10ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ادھرآل راؤنڈرزکی فہرست میں بھی ندا ڈارکےنمبرمیں بہتری آئی ہے،وہ نویں سےساتویں پوزیشن پرآگئیں ہیں۔ بیٹرزکی کیٹیگری میں کپتان بسمہ معروف 24ویں پوزیشن اورعائشہ نسیم 64ویں پوزیشن پرہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.