کھیل

سری لنکا ویمنزکا پاکستان کوجیت کیلئے 170 رنزکا ہدف

قومی ویمنزٹیم کی شانداربولنگ کےسبب سری لنکا کی ٹیم 47.5 اوورزمیں 169 رنزبنا کرآؤ ٹ ہوگئی

کراچی میں کھیلےجارہےپاکستان سری لنکا ویمنزون ڈے سیریزکےپہلےمیچ میں مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کوجیت کےلیے 170 رنزکا ہدف دے دیا۔ پاکستان اورسری لنکا ویمنزٹیموں کےدرمیان ون ڈے سیریزکےپہلےمیچ کا ٹاس سری لنکا نےجیت کرپہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ میں قومی ویمنزٹیم کی شانداربولنگ کےسبب سری لنکا کی ٹیم 47.5 اوورزمیں 169 رنزبنا کرآؤ ٹ ہوگئی۔

سری لنکا ویمنز ٹیم کی ٹاپ اسکورر کویشا دلہاری رہیں، انہوں نے نا قابل شکست 49 رنز اسکور کیے جبکہ پراسادانی ویرا کوڈی نے 30 اور کپتان چماری اتاپتو 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر غلام فاطمہ رہیں، انہوں نے 10 اوورز میں4 وکٹ حاصل کیے جبکہ  سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچ کھیلے جارہے ہیں۔ ریکارڈز کا جائزہ لیا جائے تو ون ڈے فارمیٹ میں سری لنکا ویمنز کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے 30 میں سے 21 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ دسمبر 2005 میں مدمقابل آئیں تھیں، جہاں مہمان اسکواڈ ہی کامیاب ٹھہرا تھا۔

پاکستانی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں عمدہ کارکردگی کے بعد توجہ ون ڈے انٹرنیشنلز پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انعم امین نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثناء کی موجودگی سےبولنگ اٹیک مزید مضبوط ہوتا ہے۔

دوسری جانب مہمان کپتان چماری اتا پتو کا کہنا ہے کہ یہ ایک نیا فارمیٹ ہے اور وہ ایک نئے عزم کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے اب تک مثبت کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، ون ڈے سیریز کے لیے نئی منصوبہ بندی ہے، سیریز رینکنگ بہتر کرنے کیلئے بھی بہت اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.