کھیل

کامن ویلتھ گیمز، بیڈمنٹن ایونٹ پاک بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

پاکستان بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں بائی پارٹائٹ انوی ٹیشن کی بنیاد پر شامل ہوا ' ایونٹ 29 اور 30 جولائی کو شروع ہوگا

کامن ویلتھ گیمز کے بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل کر دیا گیا ہے ، پاک بھارت گروپ میں سری لنکا اور آسٹریلیا بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں شریک 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت گروپ ون میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں بائی پارٹائٹ انوی ٹیشن کی بنیاد پر شامل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ 29 اور 30جولائی کو ہوں گے جبکہ ٹیم ایونٹ کا فائنل 2 اگست کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.