کھیل
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جنوبی کوریا نے جیت لیا
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جنوبی کوریا نے جیت لیا،ملائیشیا کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جکارتہ میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی کوریا نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دی۔ایونٹ میں بھارت تیسرے، جاپان چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر رہا۔ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے بنگلادیش کو 0-8 سے ہراکر پانچویں پوزیشن حاصل کی، پاکستان کی جانب سے علی مبشرنے دو گول اسکورکیے۔