کھیل

پاکستان ویمنزکی سری لنکا کو پہلا ون ڈے میں شکست

پہلےون ڈے میچ میں 8 وکٹ سےشکست دے کرتین میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے

پاکستان ویمن نےسری لنکا کوپہلےون ڈے میچ میں 8 وکٹ سےشکست دے کرتین میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ کراچی میں کھیلےگئےپاکستان سری لنکا ویمن ون ڈے سیریزکےپہلےمیچ میں مہمان ٹیم نےگرین شرٹس کوجیت کےلیے 170 رنزکا ہدف دیا جسےقومی ٹیم نےباآسانی 2 وکٹوں کےنقصان پرپورا کرلیا۔ قومی ٹیم کی جانب سےسدرہ امین نے 76 رنزکی شانداراننگزکھیلی اوراوپنرمنیبہ علی 14 رنزکی مہمان ثابت ہوئیں۔

کپتان بسمہ معروف نےناقابلِ شکست 62 رنزکےساتھ جیت میں حصہ ڈالا۔ پاکستان اورسری لنکا ویمن ٹیموں کےدرمیان ون ڈے سیریزکے پہلےمیچ کا ٹاس سری لنکا نےجیت کرپہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ میں قومی ویمنزٹیم کی شانداربولنگ کےسبب سری لنکا کی ٹیم 47.5 اوورزمیں 169 رنزبنا کرآؤ ٹ ہوگئی۔

سری لنکا ویمن ٹیم کی ٹاپ اسکوررکویشا دلہاری رہیں،انہوں نےنا قابل شکست 49 رنزاسکورکیےجبکہ پراسادانی ویرا کوڈی نے 30 اور کپتان چماری اتاپتو 25 رنزبنا کرنمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سےسب سےکامیاب بولرغلام فاطمہ رہیں،انہوں نے 10 اوورزمیں 4 وکٹ حاصل کیےجبکہ سعدیہ اقبال اورفاطمہ ثناء نے 2، 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ واضح رہےکہ کراچی کےساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلی جارہی سیریز کےتینوں میچزآئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو پہلا ون ڈے ہرادیا

اس سےقبل پاکستان نےٹی ٹوئنٹی سیریزتین صفرسےجیتی تھی۔ یہ پہلا موقع ہےکہ جب پاکستان میں آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کےمیچ کھیلےجارہےہیں۔ ریکارڈزکا جائزہ لیا جائےتوون ڈے فارمیٹ میں سری لنکا ویمنزکوپاکستان پرواضح برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلےگئے 30 میں سے 21 ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں سری لنکا ویمنزکرکٹ ٹیم نےکامیابی حاصل کررکھی ہے۔ اس سےقبل دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ دسمبر 2005 میں مدمقابل آئیں تھیں،جہاں مہمان اسکواڈ ہی کامیاب ٹھہرا تھا۔

پاکستانی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں عمدہ کارکردگی کےبعد توجہ ون ڈے انٹرنیشنلزپرہے۔ انہوں نےکہا کہ انعم امین نےٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ڈیانا بیگ اورفاطمہ ثناء کی موجودگی سےبولنگ اٹیک مزید مضبوط ہوتا ہے۔ دوسری جانب مہمان کپتان چماری اتا پتوکا کہنا ہےکہ یہ ایک نیا فارمیٹ ہےاوروہ ایک نئےعزم کےساتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریزکا آغاز کررہےہیں۔ انہوں نےکہا کہ سری لنکا نےاب تک مثبت کھیل پیش کرنےکی کوشش کی،ون ڈے سیریزکےلیےنئی منصوبہ بندی ہے،سیریز رینکنگ بہترکرنےکیلئےبھی بہت اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.