پاکستانی لیگ اسپنر نےاپنی فتح شین وارن کےنام کردی
ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنرغلام فاطمہ نےسری لنکا ویمن کےخلاف اپنی فتح گرپرفارمنس کو شین وارن کےنام کردیا
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنرغلام فاطمہ نےسری لنکا ویمن کےخلاف اپنی فتح گرپرفارمنس کو شین وارن کےنام کردیا۔ کراچی میں سری لنکا ویمن ٹیم کےخلاف پہلےون ڈے میں کامیابی کےبعد میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےغلام فاطمہ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں عمدہ پرفارمنس کے ساتھ کم بیک کرنےپرخوشی ہے۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ وہ اپنی پرفارمنس کےتسلسل کوقائم رکھنے کی کوشش کریں گی۔ غلام فاطمہ نےکہا کہ شین وارن میرے آئیڈل ہیں، ان سےملاقات کی خواہش تھی جو پوری نہ ہوسکی۔ انہوں نےکہا کہ میں سری لنکا کےخلاف 4 وکٹیں شین وارن کےنام کرتی ہوں۔
خیال رہےکہ کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان ویمن ٹیم نےسری لنکا ویمن ٹیم کوباآسانی 8 وکٹوں سےشکست دے دی۔ مہمان ٹیم نےپہلےکھیلتےہوئےپاکستان ویمن کوجیت کےلیے 170 رنزکا ہدف دیا تھا جسےاس نے 2 وکٹوں کےنقصان پرپورا کرلیا۔ سری لنکن بیٹنگ لائن کومشکلات سےدوچارکرنےمیں غلام فاطمہ کا بڑا کرداررہا۔ لیگ اسپنرنےاپنے 10 اوورکےاسپیل میں 2 میڈن اوورزکے ساتھ صرف 21 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔