کھیل
آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم بھی سری لنکا پہنچ گئی
آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم 8 اور 10 جون کو میزبان اے ٹیم سے 2 ون ڈے میچزکھیلےگی
سری لنکا میں کشیدہ سیاسی صورتحال کےباوجود آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم بھی سری لنکا پہنچ گئی۔ آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم 8 اور 10 جون کو میزبان اے ٹیم سے 2 ون ڈے میچزکھیلےگی۔ دونوں ٹیموں کےمابین 4 روزہ میچزکا آغاز 14 جون اور 21 جون سےہوگا۔ خیال رہےکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اورٹیسٹ سیریزکھیلنےپہلےسےسری لنکا میں موجود ہے۔