عابد علی نے اپنے مستقبل کا ٹارگٹ بتادیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے
قومی ٹیسٹ ٹیم کےکھلاڑی عابد علی نےاپنےمستقبل کا ٹارگٹ بتادیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نےاپنےآفیشل اکاؤنٹ پرایک ویڈیوشیئر کی ہے،جس میں عابد علی نےکہا کہ میرا اس وقت ٹارگٹ یہی ہےکہ پاکستان کی ایک بارپھرنمائندگی کروں۔ انہوں نےکہا کہ مکمل ری ہیب کےبعد ٹریننگ کررہا ہوں،کنڈیشننگ کیمپ میں نام آیا توبہت پرجوش تھا،ہارٹ سرجری کےبعد ٹریننگ کےلئےتمام ہدایات پرمکمل عمل کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’کرکٹ میں واپسی پربہت زیادہ خوشی ہورہی ہے،لوگ کہہ رہےتھےشاید میری کرکٹ ختم ہوگئی ہےمگرمیں نےخود کومتحرک رکھا‘۔ عابد علی کا کہنا تھا کہ ’مجھےفیملی اورکوچزنےسپورٹ کیا،سو فیصد پرفارم کرنےکی کوشش کروں گا،میری کوشش ہوگی کہ اپنی فٹنس پرفوکس کروں اوربہترسےبہتررکھوں‘۔
A inspiring tale of resilience and determination 🙌@AbidAli_Real is showing his skills in the conditioning camp at NHPC as he targets a comeback to international cricket 👊#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/IZztogC9rs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 4, 2022
پی سی بی کی جانب سےجاری کی گئی ویڈیومیں قومی ٹیم کےبیٹنگ کوچ محمد یوسف نےکہا ہےکہ ’عابد علی نےواپسی کےلئےبہت محنت کی ہے،وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں اوران کا دل کرتا ہےکہ وہ دوبارہ ٹیم میں آئیں،اسی جذبےکی وجہ سےوہ بہت محنت کررہےہیں‘۔