کھیل

ایشیاکرکٹ کپ:سری لنکا کوکتنےلاکھ ڈالرزکا نقصان ہوگا؟

سری لنکن کرکٹ بورڈکا کہنا ہےکہ ایشیاکپ منتقل ہونےکی صورت میں 50 لاکھ ڈالرسےزائد کا نقصان ہوسکتا ہے

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کےسربراہ ایشلےڈی سلوا کا کہنا ہےکہ پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کی میزبانی سےہمیں بڑی آمدنی متوقع ہے،اس لیےکوشش کررہےہیں کہ ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کےپاس ہی رہے۔ایشلےڈی سلوا نےکہا کہ ’’ہمارا ملک اس وقت معاشی بحران کا شکارہےجبکہ ملک میں آنےوالا ہرڈالرہمارے لیےاہم ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کےسیکریٹری جےشاہ ہمیں یقین دلایا ہےکہ اگرسب صحیح رہا توایونٹ کی مزبانی سری لنکا ہی کرے گا‘‘۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم دورہ سری لنکا کےلیےکولمبو میں موجود ہے،جس کےباعث آئی لینڈرزکےایشیاکپ میزبانی کےامکانات روشن ہوگئےہیں۔ آئی سی سی کےپانچ مکمل رکن ممالک بھارت،پاکستان،سری لنکا،بنگلہ دیش اورافغانستان نےبراہ راست مین ایونٹ کےلیے کوالیفائی کرلیا ہےجبکہ ایک ملک کوالیفائنگ راؤنڈ کےذریعےشامل ہوگا۔ واضح رہےکہ رواں سال ایشیاکپ ٹی20 فارمیٹ پرمشتمل ہوگا جبکہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبرتک سری لنکا میں کھیلا جانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.