کھیل

امریکی کونسل جنرل لاہورکےقذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

امریکی سفارتکارنےکہا کہ شاہین شاہ آفریدی اوربابراعظم اس وقت اپنی پرفارمنس کےذریعےعروج پرہیں

امریکی کونسل جنرل ویلیم ماکانیولےقومی کرکٹرزسےملاقات کےلیےلاہورکےقذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ ویلیم ماکانیولےنےقذافی اسٹیڈیم میں بابر اعظم اورشاہین شاہ آفریدی سےملاقات کی۔ انہوں نےامریکی کونسل خانےکےآفیشل ٹوئٹرہینڈل سےٹویٹ کرتےہوئےکہا کہ صوبہ پنجاب کے لوگوں نےمجھےہمیشہ حیرت زدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین لوگ اورثقافت کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بہترین کرکٹ بھی کھیلی جاتی ہے۔ امریکی سفارتکارنےکہا کہ شاہین شاہ آفریدی اوربابراعظم اس وقت اپنی پرفارمنس کےذریعےعروج پرہیں۔

انہوں نےویسٹ انڈیزکےخلاف قومی ٹیم کی مجوزہ سیریزکےمتعلق کہا کہ بابراعظم کےبلےسےچھکےلگنےوالےہیں،شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیزکےخلاف تیزرفتارباؤلنگ دکھانےوالےہیں۔ ویلیم ماکانیولےکا کہنا تھا کہ میں ویسٹ انڈیزکےدورہ پاکستان کےدوران مزید پش اپس لگانے کےلیےتیارہوں۔ یاد رہےکہ گزشتہ پی ایس ایل کےدوران ویلیم ماکانیولےکی پش آپ ویڈیووائرل ہوئی تھی،انہوں نےپی ایس ایل سیزن 7 میں لاہورقلندرزکوسپورٹ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.