کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا

مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گی اور خصوصی پرواز کے ذریعے ملتان آئے گی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے لاہور میں لگایا جانے والا پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا۔ آخری دن بھی کرکٹرز نے سیناریو بیسڈ میچ کے تحت پریکٹس کی، قومی اسکواڈ آج لاہور سے ملتان پہنچ جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے آخری روز بھی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا، پریکٹس میچ میں ٹیم مینجمنٹ نے بیٹرز اور بولرز کو ٹارگٹ دیے۔ قومی کرکٹر خوشدل شاہ نے 64، عبداللّٰہ شفیق نے 51، شاہین شاہ آفریدی نے 50، محمد رضوان نے 33، افتخار احمد نے 32 اور محمد وسیم جونیئر نے 24 رنز بنائے۔

حسن علی،شاداب خان اورخوشدل شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ شاہنوازدھانی اورافتخاراحمد نے1، 1 وکٹ لی۔ قومی اسکواڈ اب ملتان پہنچےگا، جہاں پہلے ون ڈے کے آغازسے قبل 2 دن مزید پریکٹس کرے گا، دوسری جانب مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گی اور خصوصی پرواز کے ذریعے ملتان آئے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.