کھیل

ہاکی کےکامیاب کوچ رولینٹ آلٹمنزپھرپاکستان آرہےہیں

قومی ہاکی ٹیم کے لیے نہیں بلکہ ہاکی اکیڈمی کی کوچنگ کے لیے 14 جون کو پاکستان پہنچ رہے ہیں

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ہاکی کامیاب کوچ رولینٹ آلٹمنز پھر پاکستان آرہے ہیں اس بار وہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے نہیں بلکہ ہاکی اکیڈمی کی کوچنگ کے لیے 14 جون کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔  پاکستان میں پہلی بار ہاکی کی کسی اکیڈمی نے کھلاڑیوں کی جدید ٹریننگ کے لیے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی ہیں وہ بھی ہالینڈ کے سب سے کامیاب رولینٹ آلٹمنز کی۔ رولینٹ آلٹمنز کی کوچنگ میں ہالینڈ اولمپکس، ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹل جیت چکی ہے، آلٹمنز پاکستان کے بھی دو بار کوچ رہ چکے ہیں۔

لاہورمیں قائم رانا ظہیرہاکی اکیڈمی کےڈائریکٹررانا ظہیرنےبتایا کہ گزشتہ 15 سالوں میں ان کی اکیڈمی کے 30 کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جو ایک اعزاز ہے۔ رانا ظہیرنےکہا کہ نئے کھلاڑیوں کوماڈرن ہاکی سےآگاہی کےلیے رولینٹ آلٹمنزکوبلانا چاہتے تھے جس کے لیے پنجاب اسپورٹس بورڈ نے بھرپور کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اُن کی کوششوں کی بدولت ان کی اکیڈمی غیر ملکی کوچ کو پاکستان مدعو کر رہی ہے۔

ڈچ کوچ اکیڈمی کے علاوہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کے منتخب کردہ 50 سے زائد بچوں کو بھی ٹریننگ دیں گے۔  رانا ظہیر نے بتایا کہ رولینٹ آلٹمنز 14 جون کو پاکستان آئیں اور جولائی میں واپس چلے جائیں گے کوشش کریں گے کہ وہ ہر سال پاکستان آئیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ ان کے پاکستان آنے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.