کھیل
شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لئے تجویز کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے تجویزکرنےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے تجویز کیے جانے کے فیصلے کے بعد اسپورٹس بورڈ پنجاب شہروز کاشف کے نام کی سمری حکومت کو بھجوائے گا۔اس حوالے سے پنجاب اسپورٹس بورڈ کا مؤقف ہے کہ کم عمری میں ہی شہروز کاشف کے کارناموں کو حکومتی سطح پر سراہنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ 20 سالہ شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں ، وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔