کھیل

پاکستانی ٹینس کھلاڑی نےثانیہ مرزا سےامداد مانگ لی

مہک کھوکھرنےکہا کہ ثانیہ مرزا جب پاکستان آئیں توویمنزکھلاڑیوں کوٹپس دیں

پاکستانی ٹینس کھلاڑی مہک کھوکھرنےبھارت کی ٹینس اسٹاراورقومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سےاپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کی ٹینس ٹیم کی ٹریننگ میں مدد کریں۔ ایک بیان میں مہک کھوکھرنےکہا کہ ثانیہ مرزا پاکستان آتی رہتی ہیں وہ جب پاکستان آئیں توویمنزکھلاڑیوں کوٹپس دیں،ان کی تجاویزپاکستان ٹیم کیلئےبہت مددگارثابت ہوں گی۔

ٹینس کھلاڑی مہک کھوکھرکا یہ بھی کہنا تھا کہ شعیب ملک سےبھی درخواست کروں گی کہ وہ اس سلسلےمیں میری مدد کریں۔ خیال رہےکہ پاکستان ویمنزٹینس ٹیم کوفیڈ کپ میں شرکت کرنی ہے۔ مہک کھوکھرانٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں کئی بارپاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں،ان کا شمارپاکستان کےٹینس کی ٹاپ فورکھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.