کھیل

بچوں کی سالگرہ:فٹبالرکرسٹیانورونالڈوکا محبت بھرا پیغام

شہرت یافتہ فٹبالرنےاپنےجڑواں بچوں کےلیےان کی سالگرہ کےموقع پرایک محبت بھرا پیغام شیئرکیا

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانورونالڈونےاپنےجڑواں بچوں کےلیےان کی سالگرہ کےموقع پرایک محبت بھرا پیغام شیئرکیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈونےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےجڑواں بچوں،بیٹی ایوا ماریا اوربیٹےمیٹیوکی ایک خوبصورت تصویرشیئرکی ہے۔ اس تصویرمیں جڑواں بہن بھائی کالےاورپیلےرنگ کےمیچنگ کےکپڑے پہنےہوئےبہت ہی خوش نظرآرہےہیں۔ اُنہوں نےاپنےبچوں کی یہ تصویر شیئرکرتےہوئےپرتگالی زبان میں لکھا کہ’سالگرہ مبارک ہو،میرے پیارو۔‘

کرسٹیانورونالڈونےاپنےبچوں سےمحبت کا اظہارکرتےہوئےلکھا کہ’آپ کےوالد کوآپ پربہت فخرہے،ان خوبصورت مسکراہٹوں کےساتھ ہمیشہ خوش رہیں۔‘فٹبالرکی اس پوسٹ کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سےبہت پسند کیا جارہا ہےاورننھےبچوں کوسالگرہ کی مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔ خیال رہےکہ فٹبال کی مشہورفرینچائزمانچسٹریونائیٹڈ کےاسٹارکرسٹیانورونالڈواوران کی گرل فرینڈ،ماڈل جارجینا روڈ ریگزکےہاں 2017 میں جڑواں بچوں،بیٹی ایوا ماریا اوربیٹےمیٹیوکی پیدائش سروگیسی کےذریعےہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.