کھیل

بھارتی فاسٹ بولروقاریونس کوفالونہیں کرتے

عُمران ملک نےایک بیان میں کہا ہےکہ میرے آئیڈیل جسپریت بمرا،محمد شامی اوربھونیشورکمارہیں

مقبوضہ کشمیرسےتعلق رکھنےوالےبھارتی فاسٹ بولرعمران ملک (Umran Malik) کا کہنا ہےکہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ بولر وقاریونس کوفالونہیں کرتے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق عُمران ملک نےایک بیان میں کہا ہےکہ میرے آئیڈیل جسپریت بمرا،محمد شامی اور بھونیشورکمارہیں۔ انہوں نےکہا کہ میں وقاریونس کوفالونہیں کرتا بلکہ میرا بولنگ اندازفطری ہے۔

خیال رہےکہ عُمران ملک کوبھارت کی قومی ٹیم میں شامل کرلیا ہے،وہ جنوبی افریقا کےخلاف ہونےوالی ٹی 20 سیریزمیں اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ انڈین پریمئیرلیگ میں سن رائزحیدرآباد کی نمائندگی کرنےوالےعمران ملک نےایونٹ میں تیزرفتارسےگیند بازی کی تھی۔ واضح رہےکہ آسٹریلیا کےسابق فاسٹ بولربریٹ لی نےکہا تھا کہ عُمران ملک انہیں وقاریونس کی یاد دلاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.