کھیل

حسنین کا ایکشن کلیئرقرار،بولنگ کی اجازت مل گئی

نوجوان فاسٹ بولرکا ایکشن کلیئرقراردے کرانہیں ہرقسم کی کرکٹ میں دوبارہ بولنگ کی اجازت دے دی گئی

پاکستان کےنوجوان فاسٹ بولرمحمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئرقراردے کرانہیں ہرقسم کی کرکٹ میں دوبارہ بولنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ آئی سی سی کےقوانین کےمطابق بولنگ ایکشن ٹیسٹ کےدوران محمد حسنین کے بازوکا خم 15 ڈگری سےکم رپورٹ ہوا ہے۔ ابتدائی طورپرجنوری میں آسٹریلیا کےایک ڈومیسٹک ایونٹ کےدوران محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔ محمد حسنین کوآئی سی سی سےمنظورشدہ لاہورکےٹیسٹنگ سینٹرمیں دیےگئےبولنگ ایکشن ٹیسٹ کےبعد معطل کیا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کےماہرین نے 21 جنوری کودیےگئےاس ٹیسٹ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینےکےبعد محمد حسنین کےبولنگ ایکشن کوغیر قانونی قراردیا تھا۔ محمد حسنین نےآئی سی سی سےمنظورشدہ لاہورکےٹیسٹنگ سینٹرمیں 21 مئی کودوبارہ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کےماہرین نےاس رپورٹ کا جائزہ لینےکےبعد محمد حسنین کےبولنگ ایکشن کوکلیئرقراردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.