کھیل

میں پہلی بارویرات کوہلی سےمل رہا تھا،رضوان کا انکشاف

انہوں نےمزید کہا کہ جب ہم گراؤنڈ میں داخل ہوتےہیں توہماری پہلی ترجیح ہماری اپنی ٹیم ہوتی ہے

قومی کرکٹ ٹیم نے 2021ء کے T20 ورلڈ کپ کےدوران بھارتی ٹیم کےخلاف تاریخی فتح حاصل کی تھی،اس میچ میں محمد رضوان نے ناقابل شکست 79 رنزبنا کرقومی ٹیم کو 10 وکٹوں سےفتح دلائی تھی۔ بھارت سےفتح حاصل کرنےکےبعد قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم اورمحمد رضوان نےبھارتی ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی سےہاتھ ملائےاورگلےملے۔ محمد رضوان کےلیےیہ پہلا لمحہ تھا کہ وہ حریف ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سےمل رہےتھے۔

محمد رضوان نےیوٹیوب کےایک شوکےدوران ویرات کوہلی سےاپنی پہلی ملاقات سےمتعلق بات کرتےہوئےکہا کہ ’میں پہلی بارویرات کوہلی سےمل رہا تھا، میں نےکھلاڑیوں سےسُن رکھا تھا کہ ویرات بہت غصےوالا ہے،لیکن جس طرح وہ میچ سےپہلےاوربعد میں مجھ سےملا، مجھےلگا کہ ہم ایک ہی خاندان کی طرح ہیں۔‘ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’ہم تمام کرکٹرزایک خاندان ہیں،اگرمیں ویرات کوہلی کواپنا کہوں تو مجھےنہیں لگتا کہ میں کچھ غلط کہہ رہا ہوں۔‘

انہوں نےمزید کہا کہ ’ظاہرسی بات ہےکہ جب ہم گراؤنڈ میں داخل ہوتےہیں توہماری پہلی ترجیح ہماری اپنی ٹیم ہوتی ہے،ہمیں اپنی ٹیم کے لیےکھیلنا ہوتا ہے۔‘ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’میدان کےباہرجب ہم کوہلی اورایم ایس دھونی سےملےتوہمیں بھارتی کھلاڑیوں سےبہت پیار ملا۔‘ واضح رہےکہ محمد رضوان کا شمارعالمی کرکٹ میں تیزی سےاُبھرنےوالےستاروں میں ہوتا ہے۔ وکٹ کیپر،بلے بازمحمد رضوان گزشتہ چند برسوں کےدوران ہی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی ایک شناخت بنانےمیں کامیاب رہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.