کھیل

بوڑھا ہوگیا ہے؟شاداب خان کا کپتان کےطنزکا جواب

پہلےایک روزہ میچ میں پاکستان نےمہمان ٹیم ویسٹ انڈیزکو 5 وکٹوں سےشکست دی تھی

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کےنائب کپتان شاداب خان نےکپتان بابراعظم کےطنزکا جواب دے دیا۔ سماجی رابطےکی سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنےپیغام میں شاداب خان نےبابراعظم کومخاطب کرتےہوئےکہا ہےکہ ’جی آپ کہہ رہےتھےکہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں،میری دعا ہےآپ اسی طرح 100 پر 100 مارتےرہواورہمیشہ جوان رہو۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ خوشدل شاہ ایسےہی چھکےمارتا رہےاورہماری ٹیم بہترسےبہترکارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روزکھیلےگئےپہلےایک روزہ میچ میں پاکستان نےمہمان ٹیم ویسٹ انڈیزکو 5 وکٹوں سےشکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلےون ڈے میچ میں شاداب خان نےناقابلِ یقین کیچ پکڑکرسب کوحیران کردیا تھا۔ ملتان میں کھیلےگئےاس میچ میں شاداب خان نے 31ویں اوورمیں محمد نوازکی گیند پرشَمارا بروکس کا کیچ پکڑا تھا۔ شاداب خان کےاس ناقابلِ یقین کیچ پرکمنٹیٹرکےساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی حیران رہ گئےتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.