کھیل

شاداب خان کسی بھی کھلاڑی کی بات کا بُرا نہیں مناتے

شاداب خان نےکہا کہ ہم چھٹیوں میں نیند پوری کرتےہیں تاکہ جسم ریکوری کرسکے

قومی کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرشاداب خان نےکہا ہےکہ وہ کسی بھی کھلاڑی کی بات کا بُرا نہیں مناتے،جتنی کپتان کی بات کی اہمیت ہےاتنی ہی ہرکھلاڑی کی بات کی اہمیت ہے۔ شاداب خان اورخوشدل شاہ نےٹوئٹراسپیس پرانٹرویودیا جس میں شاداب خان نےکہا کہ ہم چھٹیوں میں نیند پوری کرتےہیں تاکہ جسم ریکوری کرسکے، میں نے جن گراؤنڈزمیں کرکٹ کھیلنا شروع کی وہاں فیلڈنگ کرنا بہت مشکل ہوتی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں محنت کرتا ہوں لیکن جن گراونڈزمیں فیلڈنگ سیکھی وہاں خود کوبچانا زیادہ ضروری ہوتا تھا، فیلڈنگ بہتر کرنی ہے تو فیلڈنگ کرتے ہوئے انجوائےکرنا ضروری ہوتا ہے، فیلڈنگ کرتے ہوئے میرا دل کرتا ہے کہ گیند میرے پاس آئے اورمیں ڈائیو ماروں۔

قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی اور موسم کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ملتان والوں نے اسٹیڈیم بھر دیا، ملتان والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہمیں بھرے کراؤڈ میں سپورٹ کیا، اسٹیڈیم میں جب کراؤڈ آتا ہے تو کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھتے ہیں۔ شاداب خان نے کہا کہ امید ہے پہلے ایک روزہ میچ کی طرح آخری دو میچوں میں بھی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کراؤڈ بھرا ہوا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں برادرانہ ماحول کی وجہ تمام کھلاڑیوں کی ایک عمرکا ہونا ہے، ٹیم میں سینیئرجونیئرکی روایت کو ہم نے ختم کیا، کوئی بھی کھلاڑی کسی سے بھی بات کرسکتا ہے جس سے ہرکھلاڑی کو اہمیت ملتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹیم میں ہرکوئی ایک دوسرے کا اچھا دوست ہے اورایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتا ہے، اگر ڈریسنگ روم اورگراؤنڈ میں انجوائے نہیں کیا جائے گا تو پرفارمینس نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.