کھیل

ایک بڑے کھلاڑی کے بارے میں عاقب جاوید کا سچ

خالد محمود نےکہا کہ عاقب جاوید نےایک بڑے کھلاڑی کےبارے میں گاڑی لینے کی گواہی دی

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نےکہا ہےکہ عاقب جاوید نے میچ فکسنگ کی تحقیقات میں سچ سچ بتا دیا تھا کہ ایک بڑے کھلاڑی نے انڈرپرفارم کرنےکےلیےگاڑی لی۔ سابق چئیرمین پی سی بی خالد محمود نےقلندرزہائی پرفارمنس سینٹرکےدورے کےموقع پرایک بارپھرسابق ٹیسٹ کرکٹراورہیڈ کوچ لاہورقلندرزعاقب جاوید کےبارے میں اظہارخیال کیا ہے اورمیچ فکسنگ کے لیے ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بات کی ہے۔

خالد محمود نے کہا کہ عاقب جاوید بڑے کھرے اور سچے انسان ہیں، جھوٹ نہیں بولتے، میرے دور میں میچ فکسنگ کا بہت شور مچا ہوا تھا،  اس لیے میچ فکسنگ کے حوالے سے میں نے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحقیقات میں جو جو پیش ہوئے سب نے جھوٹ بولا لیکن میچ فکسنگ کی تحقیقات میں عاقب جاوید نے سچی باتیں کیں۔

خالد محمود نے مزید کہا کہ عاقب جاوید نے ایک بڑے کھلاڑی کے بارے میں گاڑی لینے کی گواہی دی،  عاقب جاوید نے بتایا کہ انڈر پرفارم کرنے کے لیے بڑے کھلاڑی نے گاڑی لی، عاقب جاوید کی یہی اچھی بات تھی کہ حلف کے مطابق سب بتا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.