کھیل

امام الحق کے ساتھ لمبی پارٹنر شپ کا ارادہ تھا

دوسرے میچ پراظہارخیال کرتےہوئےکہا ہےکہ امام الحق اورمیرا لمبی پارٹنرشپ کا ارادہ تھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےویسٹ انڈیزکےخلاف دوسرے میچ پراظہارخیال کرتےہوئےکہا ہےکہ امام الحق اورمیرا لمبی پارٹنرشپ کا ارادہ تھا لیکن بدقسمتی سےامام آؤٹ ہوگیا۔ میچ جیتنےکےبعد گفتگوکرتےہوئےبابر اعظم نےکہا کہ میرے خیال سےہم نےدس سےپندرہ رنزکم بنائے،بیک ٹوبیک وکٹیں گرنےکی وجہ سےخوشدل کو روک لیا تھا۔

دوسرے ون ڈے کے پلیئرآف دی میچ محمد نوازنےکہا کہ مجھےآئیڈیا تھا کہ مثبت جگہ گیند کروں گا تومدد ملے گی، بطورآل راؤنڈراچھا پرفارم کرنےکی کوشش کرتا ہوں۔ واضح رہےکہ گزشتہ روزپاکستان نےویسٹ انڈیزکودوسرے ون ڈے میں 120 رن کےبھاری مارجن سےہرا کرسیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 155 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.