پرویزمشرف ،شعیب ملک کےلیےایک تحریک ہیں
کرکٹ ٹیم کےسینئرکھلاڑی نےسابق صدرجنرل (ریٹائرڈ) پرویزمشرف کی صحتیابی کےلیےدُعا کی
قومی کرکٹ ٹیم کےسینئرکھلاڑی شعیب ملک نےسابق صدرجنرل (ریٹائرڈ) پرویزمشرف کی صحتیابی کےلیےدُعا کی اورکہا کہ ’ پرویزمشرف میرے لیےایک تحریک ہیں‘۔ گزشتہ روزپرویزمشرف کی طبیعت سےمتعلق کچھ خبریں سامنےآئیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ وینٹی لیٹرپرہیں تاہم اُن کےاہلخانہ نےسوشل میڈیا پروضاحتی بیان جاری کردیا تھا۔
شعیب ملک نےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرجاری کیےگئےپیغام میں پرویزمشرف سےمخاطب ہوتےہوئےلکھا کہ ’میرے دل میں آپ کےلیےبےپناہ عزت ہے،آپ ایک حقیقی رہنما ہیں اورآپ مجھ سمیت بہت سےلوگوں کےلیے ایک تحریک ہیں۔‘
– General Pervez Musharraf sahab, I have nothing but immense respect for you. You are a true leader & an inspiration to many, including me. A brave soldier & son of the soil. In this time of difficulty, may Almighty Allah ease your pain & that of your family @P_Musharraf pic.twitter.com/NFFsKFoZIa
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) June 10, 2022
شعیب ملک نے کہا کہ ’آپ ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں۔‘ اُنہوں نے سابق صدر کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں اللّہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے دُکھوں میں آسانی فرمائے۔‘
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔